سبب ثقیل
معنی
١ - [ عروض ] دو حرفی کلمہ جس کے دونوں حرف متحرک ہوں، مثلاً: ہُو، لَہ۔ "وہ کلمہ دو حرفی جس کے دونوں حرف متحرک ہوں اسے سبب ثقیل کہتے ہیں۔" ( ١٩٣٩ء، میزان سخن، ٣١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سبب' کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم صفت 'ثقیل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٤٥ء سے "مطلع العلوم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ عروض ] دو حرفی کلمہ جس کے دونوں حرف متحرک ہوں، مثلاً: ہُو، لَہ۔ "وہ کلمہ دو حرفی جس کے دونوں حرف متحرک ہوں اسے سبب ثقیل کہتے ہیں۔" ( ١٩٣٩ء، میزان سخن، ٣١ )